معروف بھارتی اداکار کے والد انتقال کر گئے

معروف بھارتی اداکار کے والد انتقال کر گئے

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کے والد اور معروف ایکشن ڈائریکٹر ویرو دیوگن ممبئی میں 85 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی اداکار اجے دیوگن کے والد ویرو دیوگن نے بطور ایکشن ڈائریکٹر اور کوریو گرافر بالی ووڈ میں اپنی پہچان بنائی، انہوں نے 80 سے زائد فلموں میں بطور ایکشن ڈائریکٹر اور کوریوگرافر کام کیا، وہ 1999ء میں ’ہندوستان کی قسم‘ فلم میں بطور ہدایتکار بھی کام کرچکے ہیں۔

ویرو دیوگن گزشتہ کافی عرصے سے سخت علیل تھے، انہیں سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں علاج کے دوران انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

ویرو دیوگن کی آخری رسومات ممبئی میں ادا کردی گئیں، انہوں نے سوگواران میں 2 صاحبزادے معروف اداکار اجے دیوگن اور ہدایتکار انیل دیوگن جبکہ 2 بیٹیاں نیلم دیوگن گاندھی اور کویتا دیوگن چھوڑی ہیں۔

x

Check Also

جارج کلونی کی سالی کو 3 ہفتوں کیلئے قید کی سزا

جارج کلونی کی سالی کو 3 ہفتوں کیلئے قید کی سزا

معروف ہولی وڈ اداکار جارج کلونی کی اہلیہ قانون دان اور انسانی حقوق کی کارکن ...

%d bloggers like this: