کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 30 مئی سے ہو رہا ہے ، گو کہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی فی الحال تو مایوس کن ہی ہے لیکن لڑکھڑا کر سنبھلنا بھی شاہینوں کا خاصا ہے۔
بات کی جائے آفیشل کٹ کی تو شعیب ملک کو شرٹ نمبر 18 دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کیے جانے والے ایک ویڈیو پیغام میں شعیب نے یہ نمبر ملنے کی وجہ بتائی۔
ٹوئٹر پر اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیو میں شعیب کا کہنا ہے کہ آفیشل کٹ جب بھی آپ پہنتے ہیں فخر محسوس ہوتا ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ، میں چاہتا ہوں کہ ملک کیلئے اچھا کھیلوں۔
انہوں نے بتایا کہ میرا شرٹ نمبر18 ہے کیونکہ جب پہلی بار کھیلا توتھا مجھے یہی نمبر دیا گیا تھا جو بعد ازاں کسی وجہ سے تبدیل بھی کیا گیا لیکن وہ بےبنیاد چیزیں ہیں۔
کرکٹر نے بتایا کہ میری خواہش تھی کہ مجھے پھر سے نمبر 18 ہی ملے اس لیے پی سی بی سے درخواست کی جس کے بعد مجھے یہ نمبر دے دیا گیا۔