عامر خان کے والدین سے پھر اختلافات

برطانوی باکسر عامر خان کے اپنے والدین کے ساتھ اختلافات ایک بار پھر سامنے آگئے ۔

نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق عامر خان نے 6ماہ سے اپنے والدین سے کوئی بات نہیں کی ۔

برطانوی باکسر کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے بیٹے کو ہم سے دور کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عامر خان کی خاندان سے دوریوں میں فریال کی والدہ بھی ملوث ہیں
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی عامر خان کے والدین اور فریال مخدوم کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے تھے۔

یہ اختلافات ٹوئٹر پر بھی سامنے آئے تھے جبکہ عامر خان کی مختلف لڑکیوں کے ساتھ ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد فریال مخدوم اور عامر خان کے درمیان بھی اختلافات پیدا ہو گئے تھے جو کہ ٹوئٹر پر بھی سامنے آئے تھے اور دونوں کے درمیان بات طلاق تک جا پہنچی تھی ۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: