ثنا نے ویب سیریز ’مائنڈ گیمز‘ میں اپنے کردار سے پردہ اٹھا دیا

معروف اداکارہ ثنا فخر اپنی آنے والی ویب سریز ’مائنڈ گیمز‘ سے متعلق بول پڑیں۔

ثنا فخر نے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی آنے والی فلم سے متعلق بتایا کہ ’میں مائنڈ گیم ویب سیریز میں کام کر رہی ہوں جس کی کہانی موجودہ دور کے اہم ترین مسئلے منی لانڈرنگ کے گرد گھومتی ہے، فلم میں میرا کردار ایک پولیس آفیسر کا ہے اور میرے ساتھ عماد عرفانی بھی پولیس آفیسر ہی کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

ثنا فخر نے یہ بھی کہا کہ اس کردار میں ایکشن کا مظاہرہ کرنے کے لیے بہت کچھ موجود ہے جس میں اپنی پھرتی اور جسمانی صلاحیتیں دکھاؤں گی، یہ کردار میرے نزدیک بہت ہی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ اس کردار سے مجھے اپنی صلاحیتیں اسکرین پر دکھانے کا مزید موقع ملا ہے۔

اداکارہ ثنا نے یہ بھی بتایا کہ آج کل میری تمام تر توجہ اس فلم پر مرکوز ہے اور اسی وجہ سے میرا تمام تر وقت فلم کے سیٹ پر ہی گزرتا ہے، پاکستان میں بھی ویب سیریز کا رجحان بڑھتا جارہا ہے جوکہ بہت ہی اچھی بات ہے۔

واضح رہے کہ پکچر والا پروڈکشن کینیڈا کے بینر تلے بننے والی ویب سیریز ’مائنڈ گیم‘ میں ثنا فخر، عماد عرفانی اور شمعون عباسی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: