حرا اور مانی ٹیلی فلم میں ایک ساتھ

پاکستان کی کامیاب اداکار جوڑی حرا اور مانی بہت جلد پھر سے ایک ساتھ اسکرین پر کام کرتے نظر آئیں گے۔

یہ دونوں ایک ٹیلی فلم میں کام کررہے ہیں جو عید پر ریلیز ہوگی۔

ٹیلی فلم کی ہدایت کارہ ارم بنت شاہد نے بتایا کہ ٹیلی فلم کی کہانی نہایت دلچسپ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ‘فلم میں حرا عینی نامی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہے جبکہ مانی بدر کا کردار نبھا رہے ہیں، یہ دونوں ایک دوسرے کو بےحد پسند کرتے ہیں’۔

اس فلم سے متعلق حرا مانی کا کہنا تھا کہ ‘میں ایک ایسی لڑکی کا کردار نبھارہی ہوں جو بہت پرجوش ہے، میں نے رومانوی کردار تو کافی ادا کرلیے لیکن اب مجھے کامیڈی کردار ادا کرنا ہے اور مجھے یہ پسند بھی ہے، میرا کردار مانی کے کردار کو بہت پریشان کرے گا اور ایسا ہی میں اصل زندگی میں بھی کرتی ہوں’۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ ‘میرا خیال ہے عید پر نشر ہونے والی ٹیلی فلمز کی کہانیاں ایسی ہونی چاہیے جسے دیکھ کر لوگ محظوظ ہوں، اسکرپٹ بھی بےحد انٹرٹیننگ ہے لیکن میں ابھی زیادہ کچھ نہیں بتاسکتی’۔

ارم نے اس متعلق کہا کہ وہ ابھی کچھ زیادہ نہیں بتاسکتی اور نہ ہی فلم کا نام بتائیں گی، البتہ انہوں نے کہا کہ فلم کی کاسٹ بےحد دلچسپ ہے۔

فلم میں محمود اسلم ‘بابو’ بن رہے ہیں، بہروز سبزواری ‘سلطان’ کا کردار نبھائیں گے، عاصمہ عباس ‘شبانا’ بنیں گی۔

اس ٹیلی فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان پر مبنی ہے جس میں شبانا دو مردوں کو محبت کے جال میں پھنساتی ہیں۔

کہانی سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اس عید پر عاصمہ عباس مداحوں کو خوب ہنسانے کی تیاری کررہی ہیں۔

یاد رہے کہ حرا اور مانی آخری مرتبہ ایک ساتھ ہم ٹی وی کے ڈرامے ‘یقین کا سفر’ میں ساتھ کام کرتے نظر آئے تھے۔

https://youtu.be/NiLJsGMnI3Q

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: