وفاقی دارالحکومت میں معصوم فرشتہ کے ساتھ زیادتی اوربہیمانہ تشدد کے بعد قتل کے واقعے نے پورے ملک سمیت شوبزوکرکٹ ستاروں کو بھی آبدیدہ کردیا ہے۔
15 مئی کوچک شہزاد سے لاپتہ ہونے والی 10 سالہ معصوم فرشتہ کی تشدد زدہ لاش گزشتہ روز اسلام آباد میں جنگل سے برآمد ہوئی۔ درندہ صفت قاتلوں نے بچی کے ساتھ نہ صرف زیادتی کی بلکہ شدید تشدد کا نشانہ بناکر بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا۔ زینب کے بعد ایک اور حواکی بیٹی کی زخموں سے چور لاش دیکھ کر نہ صرف فرشتہ کے والدین بلکہ پورے ملک پرسکتہ طاری ہوگیا۔ شوبز و کرکٹ ستاروں نے بھی فرشتہ کے ساتھ ہوئی زیادتی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
گلوکاروسیاستدان جواد احمد نے معصوم فرشتہ کے ساتھ ہوئی زیادتی وقتل کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں لاہور میں رہتا ہوں لیکن میرا تعلق پاکستان کے ہرصوبے سے ہے۔ میرا دل خیبرپختونخواہ اورفاٹا میں رہتا ہے۔ جواد احمد نے کہا کہ جس طرح میں نے زینب کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا تھا اسی طرح ننھی فرشتہ کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتا ہوں۔ بچیوں کے ساتھ زیادتی ناقابل یقین ہے۔ فرشتہ کی تصویر نے میرادل خون کردیا ہے۔ فرشتہ کے گنہگاروں کو گرفتار کرکے انہیں سخت سے سخت سزادی جائے۔
I’m a citizen of the world & my homeland is Pakistan.I dwell in Lahore but I’m from all the provinces of Pakistan. My heart lives in KPK & FATA too.I demand #JusticeForFarishta just as I did for Zainab.Rape is inexcusable.Her pic makes my heart bleed.Arrest & punish the culprits. pic.twitter.com/hMTDgFG5Ax
— Jawad Ahmad (@jawadahmadone) May 21, 2019
پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے معصوم فرشتہ کے ساتھ زیادتی و قتل پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں درندوں کو لگام دینے کی ضرورت ہے۔ ایک کے بعد ایک کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی اور تشدد کے واقعات سامنے آرہے ہیں، اس سلسلے میں قوانین سخت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان درندوں کو عبرت کا نشان بنایاجاسکے۔ خدارا کچھ کریں!!
نامور اداکار فیصل قریشی نے شاہد آفریدی کا یہی ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اورننھی فرشتہ کے لیےانصاف کا مطالبہ کیا۔
وزیراعظم @ImranKhanPTI اس ملک میں درندوں کو لگام دینے کی ضرورت ہے، ایک کے بعد ایک کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی اور تشدد کے واقعات سامنے آرہے ہیں، اس سلسلے میں قوانین سخت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان درندوں کو عبرت کا نشان بنایا جسکے۔ خدارا کچھ کریں!!!! #JusticeForFarishta pic.twitter.com/SoedYAPxoJ
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 21, 2019
اداکارہ ماہرہ خان نے فرشتہ کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی کہ ننھی فرشتہ کی تشدد زدہ لاش کی تصویر کو شیئر کرنا بند کریں۔
Sick to my stomach. Stop sharing graphic images of the poor child. For Gods sake! @Twitter is there not a way to disable people from uploading such content online??!! #justiceForFarishta
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) May 21, 2019
اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی نےقرآن کی ایک آیت کا ترجمہ شیئر کیا جس میں زمین میں فساد پھیلانے والوں کے لیے دردناک سزاکا ذکر کیا گیا ہے۔ اس آیت کا حوالہ دیتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے ننھی فرشتہ کے قاتل کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
#JusticeForFarishta If we claim tht we derive our constitution from Quran, then demons like Zainab/Farishta's rapists/murderers guilty of Fasaad fil Ardh should be killed in a "PAINFUL MANNER" (example Stoned to Death or crucifixion till death). May Allah help us all. pic.twitter.com/CZDHXquMmt
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) May 22, 2019