پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر، اقراء عزیز اور اداکار یاسر حسین کے درمیان چند روز قبل ہی سوشل میڈیا پر جھگڑے کی رپورٹس سامنے آرہی تھیں، تاہم ایسا محصوس ہورہا ہے کہ ان کے درمیان اب سب ٹھیک ہوچکا ہے۔
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر، اقراء عزیز اور اداکار یاسر حسین کے درمیان چند روز قبل ہی سوشل میڈیا پر جھگڑے کی رپورٹس سامنے آرہی تھیں، تاہم ایسا محصوس ہورہا ہے کہ ان کے درمیان اب سب ٹھیک ہوچکا ہے۔
یہ تینوں اداکار نامور ڈیزائنر نومی انصاری کی جانب سے منعقد کی افطار پارٹی میں شریک ہوئے۔
اس افطار پارٹی میں ان تینوں اداکاروں کے علاوہ پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی نامور اور کامیاب شخصیات موجود تھیں۔
افطار پارٹی کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ ڈیزائنر نے اپنی اس تقریب میں تمام مہمانوں کو صرف سفید رنگ کے ملبوسات میں آنے کی ہدایت کی تھی۔
اور تمام ستارے سفید جوڑوں میں نہایت متاثر کن بھی نظر آئے۔
اس افطار پارٹی میں اقراء عزیز اور یاسر حسین ایک ساتھ نظر آئے، جبکہ ہانیہ عامر بھی اپنے ساتھی عاصم اظہر کے ساتھ موجود تھیں۔
ان چاروں کی ایک ساتھ بھی ایک تصویر سامنے آئی، جبکہ اس ایونٹ سے لی گئی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
اس ایونٹ میں نادیہ حسین، ثروت گیلانی، عائشہ عمر، قبریٰ خان، صبور علی، زارا نور عباس، منیب بٹ، ایمن خان اور حسن شہریار یاسین جیسی شخصیات موجود تھیں۔
یاد رہے کہ رواں ماہ ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی تھی، جس کے بعد یاسر حسین نے انہیں دانے دار کہا تھا، اس کے بعد ہانیہ عامر سمیت سوشل میڈیا صارفین نے یاسر حسین کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
بعدازاں اقراء عزیز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام شوبز انڈسٹری کے دوستوں کو ان فالو کردیا تھا اور ایسا کہا جارہا تھا کہ اقراء نے ایسا یاسر حسین کی وجہ سے کیا ہے۔