ورلڈکپ کیلیے پاکستانی کٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کردی۔

خیال رہے کہ کچھ رز قبل بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کے حوالے سے خبریں گردش کرتی رہی ہیں۔

تاہم آج پی سی بی کی جانب سے باقاعدہ طور پر قومی کرکٹ ٹیم کی جرسی کی رونمائی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ کی گئی۔

اپنے پیغامات میں پہلے پی سی بی کی جانب سے کٹ کی تصاویر شائع کی گئیں جبکہ اس کے بعد ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی۔

ویڈیو میں پی سی بی کی جانب سے کہا گیا کہ اس میں ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نئی جرسی دیکھنے کے بعد ان کے تاثرات کو ریکارڈ کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، آل راؤنڈر محمد حفیظ، بابر اعظم، حارث سہیل، فخرزمان، امام الحق، شاہین آفریدی اور عماد وسیم نے نئی جرسی کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

جرسی کے رنگ کی بات کی جائے تو اس میں 2011 کے ایونٹ میں استعمال کی گئی کٹ جیسا رنگ ہی رکھا گیا ہے۔

نئی کٹ میں گہرے سبز رنگ کو استعمال کیا گیا ہے جس میں گہرے سے ہلکے سبز رنگ تک کی پٹیاں سامنے اور پیچھے کی طرف موجود ہیں۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: