ریما تیزاب گردی کا شکار خواتین کے بارے میں آگاہی دیں گی

پاکستانی فلمی صنعت کی خوبرو اداکارہ ریما خان پاکستان میں تیزاب گردی اور مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگانے والے واقعات کے پھیلاؤ اور اس کی روک تھام کے لیے موثر قانون سازی کرنے کی ضرورت کے بارے میں آگاہی دیں گی۔

وہ کراچی کی ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کی خیر سگالی سفیر بن گئی ہیں۔

تیزاب کے حملوں سے متاثرہ بچیاں ریما کو اپنے ساتھ پا کر خوش ہیں—تصویر: اسکرین گریب

ایک ایمبیسڈر کی حیثیت سے ریما نے یہ اعزاز پانے کی خوشی میں ایک این جی او سے وابستہ افراد اور اس پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کے ساتھ گزارا۔

ریما نے خواتین کے ساتھ دن گزارا—تصویر اسکرین گریبریما خان نے اسمائیل اگین فاؤنڈیشن کی سربراہ مسرت مصباح کے کام اور تیزاب گردی اور مٹی کا تیل چھڑکنے کے واقعات سے متاثر ہونے والی خواتین کی مدد کو سراہا۔

مسرت مصباح کی این جی او ان حملوں کا شکار خواتین کی سرجری کروانے میں معاونت فراہم کرتی ہے اور انہیں سماجی نفسیات کی مددا ور ہنر کی تربیت دیتی ہے تا کہ وہ مالی طور پر خود مختار ہوسکیں۔

انہوں نے ڈی ایس کے کارکنا کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں—تصویر؛اسکرین گریبریما خان پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کے بعد امریکا منتقل ہوگئی تھیں اور ان کے پاس شادی کے بعد امریکی شہریت بھی ہے۔

حال ہی میں ریما خان صدارتی تمغہ حسن کارکردگی وصول کرنے کے لیے شوہر کے ہمراہ پاکستان بھی آئی تھیں۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: