اداکارہ میگھا کا فیس بک اکاﺅنٹ ریکور

سٹیج اداکارہ میگھا کا فیس بک اکاﺅنٹ ریکور کر لیا گیا۔ ان کا فیس بک اکاﺅنٹ کسی نے ہیک کرکے ڈیلیٹ کر دیا تھا جس پر انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سٹیج اداکارہ میگھا نے اسکی رپورٹ ایف آئی اے سائبر کرائم کو بھی کی ہوئی تھی۔ میگھا کی آئی ٹی ٹیم اکاﺅنٹ کو ریکور کرنے میں لگی ہوئی تھی۔ اداکارہ کی ٹیم نے ڈیلیٹ کیا گیا اکاﺅنٹ ریکور کرلیا جس پر میگھا نے ان کو شاباش بھی دی۔

میگھا کا کہنا ہے کہ مجھے پتہ ہے کہ میرا اکاؤنٹ کس نے ہیک کیا اور کس مقصد کے لیے کیا مگر انہوں نے اس سے لڑنے کی بجائے اس کی ایف آئی اے سائبر کرائم میں رپورٹ کر دی جس پر تفتیش کی جارہی ہے۔

x

Check Also

عائزہ خان کی خوبصورتی پر اشنا شاہ کا تعریفی پوسٹ

عائزہ خان کی خوبصورتی پر اشنا شاہ کا تعریفی پوسٹ

پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کی خوبصورتی کے مداح دیوانے ہیں اور اب ان میں شوبز ...

%d bloggers like this: