ہانیہ عامرکے بعد مہوش حیات کے سوال

اداکارہ ہانیہ عامرکے بعد مہوش حیات نے بھی سوشل میڈیا پراپنی بغیر میک اپ تصویر شیئر کرکے معاشرے میں قائم خوبصورتی کے معیار پر سوال اٹھادئیے ہیں۔

اداکارہ ہانیہ عامرکی بغیرمیک اپ شیئر کی جانے والی تصویر جس میں ان کے چہرے پر کیل مہاسے اور دانے(ایکنی) نظر آرہے ہیں، نے اب ایک تحریک کی صورت اختیارکرلی ہے۔ ماہرہ خان، سائرہ شہروز سمیت شوبز کی نامور اداکارائیں ہانیہ عامرکے اس اقدام کو سراہ رہی ہیں اوراب اداکارہ مہوش حیات نے بھی ہانیہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے چہرے پردانے نظرآرہے ہیں۔

مہوش حیات نے اپنی تصویرکے ساتھ معاشرے میں قائم خوبصورتی کے معیار(جوصرف صاف اور شفاف جلد کوہی مانا جاتا ہے) کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ اسٹوڈیو لائٹس، کیمرہ اورگلیمرس میک اپ سے ہٹ کر ہم سب جلد کے ایک جیسے مسائل سے دوچار ہیں اور ہمیں بھی کسی عام لڑکی طرح اپنی جلد کو لے کرعدم تحفظ کا سامنا ہوتا ہے۔ ایک عورت ہونے کے ناطے چلو اسے قبول کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے چند روز قبل اپنی بغیر میک اپ دو تصاویر شیئر کی تھیں جن میں ان کے چہرے پر کیل مہاسے اور دانےنمایاں تھے جو کافی بدنما لگ رہے تھے۔ ہانیہ نے یہ تصاویر شیئر کرکے بتایا کہ چہرے پر موجود ان کیل مہاسوں کی وجہ سے وہ کتنا پریشان رہیں۔

معاشرے میں قائم خوبصورتی کے معیار پر سوال اٹھاتے ہوئے ہانیہ نے کہا تھا کہ میری جلد میری پہچان کیوں ہے، خوبصورتی کے یہ معیارآخرکس نے بنائے ہیں۔ ایک مشہورشخصیت کا مطلب مکمل ہونا نہیں ہے بلکہ مکمل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنی حقیقی جلد کے ساتھ مطمئن رہیں۔ ہانیہ عامر کی اس پوسٹ کو ماہرہ خان، سائرہ شہروز اور میشا شفیع سمیت متعدد فنکاروں کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: