ون پلس 7 پرو کے 5 بہترین فیچرز

دنیا بھر میں آئی فون کلر سمجھے جانے والے فون ون پلس کے نئے فلیگ شپ فونز 14 مئی کو متعارف کرائے جارہے ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ یہ چینی کمپنی ایک ساتھ 2 فلیگ شپ فونز ون پلس 7 اور ون پلس 7 پرو متعارف کرانے جارہی ہے۔

مگر ان فونز کو متعارف کرانے سے قبل ہی کمپنی کی جانب سے ان فونز کے کئی فیچرز کے بارے میں بتادیا گیا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ ون پلس 7 پرو گوگل پکسل 3 اے ایکس ایل، سام سنگ گلیکسی ایس 10 ای اور آئی فون ایکس آر کو سخت ٹکر دے گا۔

اس کے چند فیچرز درج ذیل ہیں۔

ایچ ڈی آر پلس ڈسپلے

ون پلس 7 پرو کا ایک بڑا فیچر ایچ ڈی آر 10 پلس ڈسپلے ہے جو کہ ہائی ریزولوشن اسٹریمنگ کو سپورٹ کرے گا۔ یہ نیا ایچ ڈی آر اسٹینڈرڈ فریم بائی فریم ایڈجسٹمنٹ کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔

پوپ اپ سیلفی کیمرا

ون پلس 7 سیریز میں نوچ نہیں ہوگا بلکہ ان میں فل اسکرین لگ بھگ بیزل لیس ڈسپلے دیا جائے گا، اس مقصد کے لیے فرنٹ کیمرے کو بھی ہٹا دیا گیا ہے اور پوپ اپ سیلیفی کیمرا سپورٹ دی جارہی ہے۔ اب تک پوپ اپ سیلفی کیمرا ویوو نیکس اور اوپو رینو وغیرہ میں نظر آیا ہے جبکہ شیاﺅمی کے جلد متعارف ہونے والے فونز میں بھی اس طرح کی سپورٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔

ٹرپل بیک کیمرا

نئے پوپ اپ سیلفی کیمرے کے ساتھ ون پلس 7 پرو میں 3 بیک کیمرے دیئے جارہے ہیں، یہ پہلی بار ہے کہ اس کمپنی کے کسی فون میں 2 سے زائد فونز دیئے جارہے ہیں۔

یو ایف ایس 3.0 اسٹوریج

ون پلس 7 پرو کمپنی کا پہلا فون ہے جس میں یو ایف ایس 3.0 اسٹوریج دی جارہی ہے، یہ نیا اسٹوریج اسٹینڈرڈ تیز ترین ڈیٹا ٹرانسفر ریٹ کو یقینی بناتا ہے جس سے فون کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے، ویسے تو توقع کی جارہی تھی کہ یہ فیچر سب سے پہلے سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون گلیکسی فولڈ میں نظر آئے گا مگر اب لگتا ہے کہ ون پلس 7 پرو اس معاملے میں سبقت حاصل کرلے گا۔

200 فیصد مضبوط وائبریشن موٹر

ون پلس کا ایک کمزور پہلو اب تک کمزور وائبریشن انجن تھا، یہ کمپنی آخرکار اس مسئلے کو ون پلس 7 پرو میں فکس کررہی ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ 200 فیصد زیادہ مضبوط وائبریشن انجن سے لیس ہوگا۔

x

Check Also

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

نسل پرستی، تشدد، جھوٹ اور نفرت کے خلاف دنیا کی 90 سے زائد بڑی کمپنیوں ...

%d bloggers like this: