مداح سے بدتمیزی پر 3 میچوں کی پابندی

برازیل سے تعلق رکھنے والے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کے مشہور فٹ بالر نیمار پر فرنچ کپ کے فائنل میں ٹیم کی ناکامی کے بعد ایک مداح سے الجھنے پر عائد دو میچوں کی پابندی عائد کردی گئی ہے جو پہلے ہی چمپیئنز لیگ کے تین میچوں کی پابندی کا شکار تھے۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق فرنچ فٹ بال فیڈریشن نے نیمار پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیمار پر اس پابندی کا اطلاق 13 مئی سے ہوگا جس کے باعث وہ رواں ہفتے فرانس کی لیگ ون کے ایک میچ میں قومی چمپیئن کلب کے خلاف میچ کھیلیں گے۔

نیمار پابندی کے باعث ڈومیسٹک سیزن کے آخری دو میچوں میں شریک نہیں ہوں گے اور اس کے علاوہ فرنچ چمپیئنز ٹرافی میں رینز کے خلاف چین کے شہر شینزن میں اگست میں طے شدہ میچ بھی پیرس سینٹ جرمین کی نمائندگی نہیں کر پائیں گے۔

واضح رہے کہ نیمار نے گزشتہ ماہ فرنچ کلب کے فائنل میں مقامی کلب رینز سے پنالٹیز میں غیر متوقع شکست کے بعد میدان سے باہر جاتے ہوئے مخالف مداح سے بدتمیزی کی تھی۔

دوسری جانب نیمار نے یورپین فٹ بال فیڈریشن (یوئیفا) کی جانب سے چمپیئنز لیگ کے تین میچوں پر پابندی کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔

یاد رہے کہ نیمار کو مارچ میں چمپیئنز لیگ کے ایک میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف پری کوارٹر فائنل میں شکست پر میچ آفیشل سے سوشل میڈیا میں غصہ کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

پیرس سینٹ جرمین کو اس میچ میں آخری منٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جہاں اس گول پر شکوک اور شبہات کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔

نیمار انجری کے باعث اس میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے لیکن انہوں نے ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (وی اے آر) کے خلاف سوشل میڈیا میں بیانات دیے تھے اور انہیں نااہل قرار دیا تھا۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: