عامر ورلڈ کپ کیلئے ضروری

گولڈن آرم سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر نے فاسٹ بولر محمد عامر کو ورلڈ کپ کے لیے ضروری قرار دے دیا۔

‏ورلڈ کپ 2019 کے باقاعدہ آغاز 30 مئی میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ سے ہوگا اور 23 مئی تک پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے 15 رکنی اسکواڈ میں آئی سی سی کی منظوری کے بغیر رد و بدل کر سکتی ہے ۔

محمد عامر آصف علی کے ساتھ انگلینڈ سیریز کے لیے دو اضافی کھلاڑیوں میں شامل ہیں جب کہ شاداب خان بھی اس وقت ٹیم میں شامل نہیں ہیں اور شاہین شاہ آفریدی سمیت بولرز ایک دو سال سے کھیل رہے ہیں۔

‏اس حوالے سے مدثر نذر کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ محمد عامر کو ورلڈ کپ ٹیم میں ہونا چاہیے، وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں وکٹیں لے کر فارم میں آئیں سخت محنت کریں کیونکہ محمد عامر تجربہ کار ہیں ان کے لیے ورلڈ کپ کھیلنا بہت ضروری ہے۔

‏مدثر نذر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم 1982 سے لے کر اب تک انگلینڈ میں اچھا پرفارم کرتی آرہی ہے، چیمپیئنز ٹرافی میں آغاز اچھا نہیں تھا لیکن پھر بھی پاکستان ٹیم چیمپئن بنی۔

‏انہوں نے شاداب خان سے متعلق بھی امید ظاہر کی اور کہا کہ وہ ورلڈ کپ کھیلیں گے کیونکہ اکیڈمی میں سب ان کے بارے میں بہت مثبت ہیں۔

x

Check Also

پاکستان ٹیم انگلینڈ سے ایک میچ بھی جیت جائے تو بڑی کامیابی ہوگی، باسط علی

پاکستان ٹیم انگلینڈ سے ایک میچ بھی جیت جائے تو بڑی کامیابی ہوگی، باسط علی

‏باسط علی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں ہمیشہ پاکستان ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی ...

%d bloggers like this: