رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان میں اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی بڑی کمپنی ہواوے نے مختلف فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
چینی کمپنی کی جانب سے ہواوے پی 30 لائٹ سمیت دیگر فونز کے لیے خصوصی رمضان آفر کا اعلان کیا ہے۔
ہواوے کے مطابق پی 30 لائٹ، نووا 3 آئی، وائے نائن 2019، اور وائے 5 لائٹ کی قیمتوں میں ماہ رمضان کے دوران کمی کی گئی ہے۔
پی 30 لائٹ اس کمپنی کے فلیگ شپ پی 30 سیریز کا فون ہے جسے کمپنی نے سیلفی سپراسٹار قرار دیا ہے کیونہ اس مین 32 میگا پکسل کا طاقتور فرنٹ کیمرا دیا گیا ہے۔
یہ فون ماہ رمضان کے دوران 47 ہزار 999 روپے سے کم کرکے 43 ہزار 999 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔
اسی طرح نووا 3 آئی اسمارٹ فون کی قیمت 45 ہزار 199 روپے سے کم کرکے 40 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔
اس فون میں فرنٹ پر 24 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے جبکہ اس کے بعد پر 16 اور 2 میگا پکسل کیمرے دیئے گئے ہیں۔