آفریدی کے الزامات،شعیب اختر کی تائید

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے شاہد آفریدی کی کتاب ’گیم چینجر‘ پر اٹھنے والے تنازع میں سابق آل راؤنڈر کے سینئر کھلاڑیوں کے خلاف دعوؤں کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’حقیقت اس سے بھی زیادہ تھی‘۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ٹوئٹر’ پر بیان جاری کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ ’جو بھی شاہد آفریدی نے سینئرز کے سخت رویے کے بارے میں لکھا ہے، حقیقت اس سے کہیں زیادہ تھی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اصل میں اسے یہ سب 20 سال پہلے کہہ دینا چاہیے تھا، اگر اس نے صحیح وقت پر یہ کام کیا ہوتا تو اسے آج کتاب نہیں لکھنی پڑتی‘۔

شعیب اختر کے ٹویٹ کے تھوڑی ہی دیر بعد شاہد آفریدی نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’انہوں نے شعیب اختر کی پیروی کرتے ہوئے کتاب لکھی ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’وہ کسی بھی سابق کھلاڑی کو تکلیف نہیں پہنچانا چاہتے بلکہ صرف حقائق سامنے رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں‘۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1126499873522470913

خیال رہے کہ شعیب اختر نے اپنی آپ بیتی ’کونٹروورشلی یورز‘ کو 2011 میں شائع کیا تھا۔

سابق آل راؤنڈر نے حال ہی میں اپنی آپ بیتی پر کتاب شائع کی جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ جاوید میانداد انہیں پسند نہیں کرتے تھے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹیسٹ میں ڈیبیو سے پہلے انہیں کوئی پریکٹس نہیں کروائی گئی تھی۔

شاہدآفریدی نے اپنی کتاب میں وقار یونس کو اوسط درجے کا کپتان قرار دیا جبکہ کوچنگ کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ وقار یونس نے کوچ بننے کے بعد ان کے کام میں مداخلت کی جس کے باعث ان کے وقاریونس سے اختلافات رہے۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: