اگر آپ نے منی ہائیسٹ اب تک نہیں دیکھی تو یہ ضرور پڑھیں

اگر آپ نے منی ہائیسٹ اب تک نہیں دیکھی تو یہ ضرور پڑھیں

معروف ترین نیٹ فلکس سریز منی ہائسٹ کے پانچویں سیزن پر سوشل میڈیا صارفین کا ردے عمل سامنے آگیا۔

 حال ہی میں نیٹ فلکس سریز منی ہائسٹ کے پانچویں سیزن کا پہلا حصہ ریلیز کیا گیا ہے۔

منی ہائسٹ سیزن 5 میں اسپین میں ڈکیتی کی تاریخی واردات کرنے میں کامیاب ہونے والا گروہ دیکھا ہے اور اس گروہ کے کارندوں کے نام دنیا کے مختلف ممالک کے شہروں کے ناموں پر رکھے جیسےٹوکیو، برلن، نیروبی، ریو، ماسکو وغیرہ ۔

ایک طرف تو دکھایا گیا ہے کہ جرائم پر مبنی مشن میں ذاتیات کی گنجائش نہیں ہوتی۔

تاہم دوسری جانب مجرموں کو باقاعدہ تربیت دی گئی ہے، ان کو جذباتی ہونے سے منع بھی کیا گیا ہے اور صرف عقلی دلائل مدِنظر رکھے گئے ہیں لیکن دیکھا یہ گیا کہ ایک ایک کرکے سب کردار جذبات کی رو میں بہہ جاتے ہیں۔

سیزن 4 کا اختتام کچھ اس طرح کا تھا کہ پروفیسر کے مطابق اس کی بیوی راکیل مرچکی ہے جس کے بعد پروفیسر پہلی بار تشدد کی حمایت کرتا ہے اور اسی کا فائدہ الیسیا اگلے سیزن میں اٹھاتی نظر آئی۔

پانچویں سیزن میں گینگ کے ارکان زیادہ غصے اور زیادہ قوت سے لوٹے ہیں، وہ نیروبی کی قربانی کو بھلانے والے نہیں ہیں، کیوں کہ اب بات صرف چوری کی نہیں رہی ہے، اس سیزن میں بہت سے خوشی اور دکھ کے لمحات دکھائی دیے۔

حد تا کہ اس سیزن میں ہر گینگ ممبر کے جذبات کو دکھایا گیا یہاں تک کہ یہ بھی دیکھایا کہ ہر کوئی جیسے اپنے ذاتی نقصان کا انتقام لینے کے لیے لڑ رہا ہے۔

اس کے علاوہ منی ہائسٹ کے سیزن 5  میں بہت سارا ایکشن بھی دکھائی دیا۔

منی ہائسٹ کے شائقین نے اس سیریز کے سیزن 5  کو بہت پسند کیا تاہم کچھ لوگوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا البتہ زیادہ تر لوگ اس سیزن کی تعریف کرتے ہوئے ہی نظرآئے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے جانے والے ٹوئٹ اس بات کی ضمانت ہے کہ منی ہائسٹ کےسیزن 5  نے ریلیز ہوتے ہیں اپنی کامیابی کی جھنڈے گاڑ دیے اور شائیقین کے دل جیت لیے۔

یاد رہے کہ یہ مقبول زمانہ سیریز جب پہلی بار ریلیز کی گئی تو فلاپ ہوگئی تھی۔

سال 2017 میں اس سریز کو 2 حصوں میں ایک مقامی چینل پر نشر کیا گیا تھا تاہم پہلے حصے نے تو شائیقن کی توجہ حاصل کرلی تھی لیکن دوسرے حصے نے دیکھنے والوں کو مایوس کیا تھا۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: