پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کی خوبصورتی کے مداح دیوانے ہیں اور اب ان میں شوبز شخصیات کا بھی شمار ہوتا جارہا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ و ماڈل اشنا شاہ نے عائزہ خان کی خوبصورتی پر ایک تعریفی پوسٹ جاری کیا ہے۔
اس پوسٹ میں اشنا شاہ نے عائزہ خان کے پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’خدا نے اس خوبصورتی کو بہت فرصت میں بنایا ہے‘۔
خیال رہے کہ اداکارہ عائزہ خان نے گزشتہ روز ایک پوسٹ جاری کی تھی جس میں انہیں ایک خوبصورت انداز میں دیکھا گیا ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ اداکارہ عائزہ خان ہر لحاظ سے تعریفوں کی حقدار ہیں اور ان کے مختلف انداز میں ہونے والے شوٹس مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند بھی کئے جاتے ہیں۔