کترینہ کیف کی شادی میں موبائل فون پر پابندی آخر کیوں؟ وجہ سامنے آگئی

کترینہ کیف کی شادی میں موبائل فون پر پابندی آخر کیوں؟ وجہ سامنے آگئی

بالی ووڈ کی اداکارہ کترینہ اور اداکار وکی کوشل کی شادی میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد  کر دی گئی ہے۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ کترینہ اور وکی اپنی شادی کو میڈیا سے دور رکھنے کی ہر ممکن کوشش اس لیے کررہے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی شادی کی تقریب کو ٹیلی کاسٹ کرنے کے حقوق باضابطہ طور پر ایمیزون پرائم کو فروخت کر دیے ہیں۔

تاہم اس حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس مشہور بالی ووڈ جوڑی نے ایمیزون پرائم کے ساتھ 80 کروڑ کا معاہدہ کیا ہے۔

اور اس ہی وجہ سے اس معاہدے کے مطابق اسٹریمنگ سروس ایمیزون پرائم راجستھان میں چار روزہ گالا کی تقریب کا مظاہرہ کرے گی۔

جبکہ وکی اور کترینہ کی شادی کی ویڈیو مبینہ طور پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر 2022 کے آغاز میں پیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ کترینہ اور وکی نے اپنی شادی میں تمام مہمانوں کو موبائل فونز کا شادی کی تقریبات میں استعمال کرنے سے گریز کرنے کا کہا ہے۔

علاوہ ازیں شادی کی تقریبات میں تصاویر یا ویڈیوز بنانے اور انہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: