پاکستان سپر لیگ بھی کھیلنا چاہتا ہوں، کیگیسو ربادا

پاکستان سپر لیگ بھی کھیلنا چاہتا ہوں، کیگیسو ربادا

جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر کیگیسو ربادا کا کہنا ہے کہ تماشائیوں کے بغیر کھیلنا مختلف تجربہ ہے، لیکن انہیں پہلی بار پاکستان آکر اچھا لگ رہا ہے۔

جیو نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں ربادا نے کہا کہ وہ پاکستان سپر لیگ بھی کھیلنا چاہتے ہیں۔

جیو نیوز کو آن لائن انٹرویو میں کیگیسو ربادا نے کہا کہ وہ پہلی بار پاکستان آئے ہیں، یہاں کی کنڈیشن برصغیر کے دوسرے ملکوں جیسی ہے لیکن اس سیریز کو تاریخی اہمیت حاصل ہے، انہیں خوشی ہے کہ وہ پاکستان میں کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں مصروفیات کی وجہ سے انہیں پی ایس ایل کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا لیکن ایک دن وہ پاکستان سپر لیگ ضرور کھیلیں گے۔

ربادا نے کہا کہ بابر اعظم ایک عظیم بیٹسمین ہیں، انہوں نے ابھی کوہلی یا ولیم سن جتنی کرکٹ تو نہیں کھیلی لیکن ان میں ان کی طرح کامیاب بیٹسمین بننے کی صلاحیت موجود ہے۔

کیگیسو رباڈا نے کہا کہ اگر وقار یونس سے ملنے کا موقع ملا تو وہ ان کے تجربہ سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: