بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے سیٹ پر کچھ تفریحی لمحات کی ایک جھلک شیئر کی ہے جس میں لیجنڈ اداکار ایک کھلونا بائیک کو ادھر ادھر گھما رہے ہیں، اس موقع پر انھوں نے موسیقی سننے کے لیے کانوں پر ہیڈ فون لگا رکھا ہے۔
انھوں نے سیٹ پر اس قسم کی بائیک کی موجودگی کے پیچھے موجود حقیقی وجوہ کا انکشاف بھی کیا۔
گزشتہ برس ’گلابو سیتابو‘ فلم میں ایک نئے انداز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے بالی ووڈ کے شہنشاہ نے سیٹ پر بائیک چلانے کی دو تصاویر جاری کرنے کے ساتھ ٹوئٹر پر ٹوائے بوائے، یہ کام آپ سے تعلق رکھتا ہے تحریر کیا۔
انھوں نے یہ تصویر انسٹاگرام پر بھی شیئر کی اور وہاں تحریر کیا، کانوں میں موسیقی کے ساتھ ٹوائے بوائے سیٹ پر کام کے لیے داخل ہورہے ہیں، بگھی ویلز۔۔ یو ہو۔
اس پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے انھوں نے بلاگ میں لکھا کہ دراصل یہ ایک خاتون کو لیگ کی مدد کے لیے کیا، جنکے پاؤں پر پلاسٹر چڑھا ہوا ہے اور وہ بغیر وہیل چیئر کے چل نہیں سکتیں، تو سوچا کیوں نہ انھیں اپنے اسپتال کی سواری فراہم کی جائے۔ تاکہ وہ واکرز یا بیساکھی کے بنا چل سکیں، یہ ایک پریشان حال خاتون کے لیے صرف ایک دوستانہ اقدام تھا۔