قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال بھی کورونا کیخلاف جنگ میں شامل ہیں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر کی اہلیہ ان دنوں آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ایک اسپتال میں ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور ہیں، شوہر وقار یونس نے پاکستان سے سڈنی پہنچ کر 14 دن کا قرنطینہ کیا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر فریال ایک ڈاکٹر ہیں اور وہ آسٹریلیا میں مقیم ہیں، چند ماہ قبل وقار یونس نے مستقل طور پر فیملی کے ہمراہ پاکستان میں منتقل ہونے کا ارادہ ظاہر کیا تھا لیکن تاحال کینگروز کے دیس میں مقیم ہیں