پی ایس ایل فائیو میں ہر ٹیم متوازن ہے، عماد وسیم

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ جو ٹیم اپنے پلان پرعمل کرے گی وہ ہی کامیاب ہوکر آگے بڑھے گی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ لیگ کے 26ویں میچ میں جمعرات کو لاہور قلندر کے خلاف میچ کے لیے تیار ہیں، یہ مقابلہ ہماری لیے بہت اہم ہے، لاہور قلندر اچھا کم بیک کرکے کھیل رہی ہے لیکن کراچی کنگز بھی پوری طرح تیار ہے ، گیم پلان بنالیا ، اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے، بین ڈنگ ہی نہیں بلکہ ہرحریف کھلاڑی کے لیے حکمت عملی پرعمل کریں گے، کوشش کریں گے کہ ہوم گراونڈ پر ہوم کراوڈ کے سامنے اچھا کریں، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کچھ کہا نہیں جاسکتا۔

عماد وسیم نے کہا کہ اس وقت ہماری نظر ٹاپ ٹو نہیں ٹاپ فور پر ہے، شرجیل خان میچ ونر کھلاڑی ہے لیکن اسے محنت کرنا ہوگی، وکٹ کیپر بیٹسمین رضوان احمد کی فی الحال ٹیم میں جگہ نہیں بن پا رہی، ہیمسٹرنگ انجری کے سبب عامر یامین کی کمی محسوس ہوگی، ان کی جگہ شامل وقاص مقصود سے اچھی امید ہے، اگر اعدادوشمار دیکھیں تو غیر ملکی کھلاڑی زیادہ اچھا کھیل رہے ہیں۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: