فیروز خان کا بھی شوبز چھوڑ کر مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان

معروف اداکار فیروز خان نے شوبز چھوڑ کر اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔

گزشتہ چند ہفتوں سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ فیروز خان نے شوبز کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا اور وہ جلد ہی اس حوالے سے اعلان بھی کریں گے۔

رپورٹس تھیں کہ ٹیلی ویژن انڈسٹری کے کامیاب اداکار فیروز خان نے بھی گلوکارہ رابی پیرزادہ اور حمزہ علی عباسی جیسے اداکاروں کے نقشے قدم پر چلنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اس حوالے سے جلد اعلان بھی کریں گے۔

یہ خبریں اس وقت گردش کرنے لگی تھیں جب کہ چند ہفتے قبل فیروز خان نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ غیرفعال کردیا تھا، جس پر ان کے مداحوں نے پریشانی کا ابھی کیاتھا:ا؟
اور اب انہوں نے ٹوئٹ کے ذریعے شوبز چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کی زندگی کا مقصد مذہب کی تعلیم پھیلانا ہے۔ فیروز خان نے مختصر ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ انہوں نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا ہے اور اب وہ مذکورہ پلیٹ فارم کو مذہبی تعلیمات کے پھیلاؤ کے لیے استعمال کریں گے۔

انہوں نے لکھا کہ انہیں معلوم ہے کہ مداح ان کے جواب کے منتظر تھے اور اب وہ مداحوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ ان کے لیے دعا کریں۔

x

Check Also

دو دہائیوں بعد جینیفر لوپیز اور بین ایفلک میں دوبارہ قربتیں بڑھنے لگیں

مارچ 2021 میں چوتھی شادی کے بندھن میں بندھنے سے قبل منگنی ختم کرنے والی ...

%d bloggers like this: