معروف کامیڈین و اداکار امان اللہ کی طبیعت ایک بار پھر بِگڑ گئی جس پر انہیں مقامی نجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔
گزشتہ ماہ بھی امان اللہ خان کو طبیعت خراب ہونے پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں کئی روز زیرعلاج رہنے کے بعد انہیں ڈسچارج کیا گیا تھا۔
اب ایک بار پھر معروف کامیڈین کی طبیعت بِگڑنے پر انہیں لاہور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔
اہلخانہ کے مطابق امان اللہ کو پھیپھڑوں اور سانس میں تکلیف کے باعث 2 روز قبل اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں انہیں ڈاکٹروں نے وینٹی لیٹر پر رکھا ہے۔
اہلخانہ نے مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ امان اللہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔
یاد رہے کہ امان اللہ خان اسٹیج، ٹی وی اور فلموں کا بڑا نام ہیں۔ انہیں 2018 میں صدراتی پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔