شعیب ملک کی نصف سنچری، کراچی کنگز کو 152 رنز کا ہدف

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے محمد عامر کی جانب سے پہلے ہی اوور میں دو اہم وکٹیں حاصل کرنے کے بعد شعیب ملک کی اچھی اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 151 رنز بنالیے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل کے 15 ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیتا اور ڈیرن سیمی کی جگہ قیادت کرنے والے وہاب ریاض کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

کراچی کنگز کے باؤلر محمد عامر نے پہلی ہی گیند پر ٹام بینٹن کو آؤٹ کرکے خطرناک عزائم دکھائے جس کے بعد ایمرجنگ کھلاڑی حیدر علی بیٹنگ کے لیے آئے جنہوں نے اپنی پہلی گیند پر چوکا مارا اور دوسری گیند پر اپنی وکٹوں کو بچانے میں مکمل طور پر ناکام رہے اور پویلین واپس چلے گئے۔

عمید آصف کی جگہ ٹیم میں واپس آنے والے عامر یامین نے زلمی کے کامیاب بلے باز کامران اکمل کو آؤٹ کرکے پشاور کو تیسرا نقصان پہنچایا۔

شعیب ملک اور لیونگسٹن نے اچھی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی اور اس دوران لیونگسٹن نےایک چھکا بھی لگایا جبکہ کراچی نے خراب فیلڈنگ کا بھی مظاہرہ کیا لیکن باؤنڈری پر کھڑے بابراعظم نے لیونگسٹن کا ایک اچھا کیچ لیا۔

لیونگسٹن 57 کے مجموعی اسکور پر 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو پشاور زلمی اپنی چوتھی وکٹ سے محروم ہوگیا تاہم شعیب ملک نے گریگری کے ساتھ مل کر 15 اوورز میں ٹیم کی سنچری مکمل کی۔

گریگری نے مشکل وقت میں 25 رنز کی اننگز کھیلی اور جب اسکور 114 رنز پر پہنچا تھا تو محمد عامر کا شکار بنے جس کے بعد کارلوس بریتھویٹ نے ایک چھکا ضرور لگایا لیکن 8 رنز کی اننگز کھیلی اور پویلین کی راہ لی۔

کپتان وہاب ریاض آخری اوور میں 2 رنز بنا کر جورڈن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: