منشاءپاشا سے ان کے پیروں کی تصاویرمانگنا بند کریں

منشاءپاشا سے ان کے پیروں کی تصاویرمانگنا بند کریں

شوبز سیلیبرٹیزکے مداح ان کی پسند ناپسند یا ذاتی زندگی کے حوالے سے معلومات رکھنا پسند کرتے ہیں لیکن بعض اوقات ان کی جانب سے کچھ ایسا بھی کہہ دیا جاتا ہے جو ان ستاروں کیلئے کوفت کا باعث بن جاتا ہے۔

اداکارہ منشاء پاشا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کچھ اسی قسم کا دکھڑا بیان کیا ہے۔

اپنی ٹویٹ میں منشاء نے لکھا ’’ سب سے حیرت انگیز اورعجیب درخواست ہوتی ہے جب لوگ آپ سے آپ کے پیروں کی تصویراپ لوڈ کرنے کو کہیں‘‘۔

اس ٹویٹ پر سب سے پہلا ردعمل اداکارہ ارمینا خان کا آیا جنہوں نے خوب لطف اندوز ہوتے ہوئے لکھا ’’آمین بہن ‘‘۔

معروف بلاگرعمیر علوی نے لکھا ’’پیروں کے بجائے چپل کی تصویر اپ لوڈ کردیا کریں‘‘۔

ایک اور صارف نے اداکارہ کو ایسی درخواستوں کی وجہ بتا ڈالی۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: