آئی سی سی رینکنگ میں کوہلی سے پہلی پوزیشن چھن گئی

آئی سی سی رینکنگ میں کوہلی سے پہلی پوزیشن چھن گئی

بھارت کے کپتان  اور مایہ ناز بیٹسمین ورات کوہلی سے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھن گئی۔

ورات کوہلی کی کپتانی میں بھارت کو نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ وہ انفرادی طور پر بھی ناکام ہوئے اور میچ میں صرف 21 رنز بنا سکے۔

آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ورات کوہلی 906 پوائنٹس کےساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں جب کہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 911 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پہنچ گئے ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن موجود ہیں  جب کہ پاکستان کے بابر اعظم پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

یاد رہے کہ یکم اگست 2019 سے جون 2021 تک کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز آئی سی سی کی پہلی ورلڈ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر پہلے دونمبر پر موجود ٹیمیں جون 2021 میں لارڈز کے میدان میں فائنل کھیلیں گی۔

اب تک کے میچز کے نتائج کے مطابق بھارت کی ٹیم 360 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جب کہ آسٹریلیا کی ٹیم 269 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: