اینڈرائیڈ فونز سے ڈیلیٹ ہونے والی تصاویر کیسے واپس لائیں؟

اینڈرائیڈ فونز سے ڈیلیٹ ہونے والی تصاویر کیسے واپس لائیں؟

کیا کبھی اسمارٹ فون یا ڈیجیٹل کیمرے پر آپ سے غلطی سے کوئی ایسی تصویر ڈیلیٹ ہوئی جس کے بعد آپ پریشانی کا شکار ہوگئے ہو؟

اگر ہاں تو آپ واحد فرد نہیں جسے یہ تجربہ ہوا ہو ایسا اکثر لوگوں کے ساتھ ہوجاتا ہے اور ان کی سمجھ نہیں آتا کہ اپنی یادگار تصویر یا تصاویر کو واپس کیسے لایا جائے۔

مگر یہ جان لیں کہ ان ڈیوائسز پر ڈیلیٹ ہونے والی تصاویر ہمیشہ کے لیے ختم نہیں ہوتیں بلکہ آپ انہیں واپس لاسکتے ہیں۔

گوگل فوٹوز سے ریکور کریں

لگ بھگ تمام اینڈرائیڈ فونز میں گوگل فوٹوز ایپ موجود ہوتی ہے جو تصاویر اور ویڈیوز کی اسٹوریج اور شیئر کرنے میں مدد دیتی ہے، اینڈرائیڈ فونز میں اسے تصاویر کے بیک اپ کے لیے عام استعمال کیا جاتا ہے اور اکثر کیمرے سے لی جانے والی تصاویر یا واٹس ایپ سے آنے والی فوٹوز گوگل فوٹوز میں محفوظ ہوجاتی ہے۔ اس ایپ میں ایک کلاﺅڈ بیک اپ فیچر ہوتا ہے جو فون کی گیلری سے ڈیلیٹ ہونے پر بھی فوٹوز کی دستیابی کو یقینی بناتا ہے۔ اس مقصد کے لیے گوگل فوٹوز اوپن کرکے فوٹو لائبریری میں فون سے ڈیلیٹ ہوجانے والی تصاویر کو تلاش کرلیں اور پھر مینیو آئیکون پر کلک کرکے انہیں سیو ٹو ڈیوائس کے آپشن پر کلک کریں۔

گوگل ڈرائیو

گوگل ڈرائیو بھی اینڈرائیڈ فونز میں تصاویر کو تحفظ دینے کا ایک ذریعہ ہے بلکہ اس میں دیگر فائلز کو بھی محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ اکثر فائلز کو گوگل ڈرائیو میں سیو کرنا تصاویر کو محفوظ رکھتا ہے، چاہے غلطی سے ڈیلیٹ ہی کیوں نہ ہوجائے یا ڈیوائس گم یا خراب ہوجائے۔ تو اگر فون سے کوئی تصویر غلطی سے ڈیلیٹ ہوجائے تو گوگل ڈرائیو میں جاکر ان کو واپس ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں۔

ریکوری سافٹ وئیرز

گوگل بیک اپ سروسز سے تصاویر کو واپس لانے میں ناکامی کا سامنا ہورہا ہے؟ کیونکہ ایسا ممکن ہے کہ یہ تصاویر گوگل فوٹوز یا گوگل ڈرائیو سے بھی ڈیلیٹ ہوجائیں گے، جس سے ان کی بحالی زیادہ مشکل ہوجاتی ہے، مگر گوگل پلے اسٹور میں متعدد ایپس موجود ہیں جو اس میں مدد دے سکتی ہیں، جیسے ڈسک ڈیگر، ڈیلیٹڈ فوٹو ریکوری، فوٹو ریکوری اور سو لیب ریکور ڈیلیٹ فوٹوز اس حوالے سے زیادہ معروف ہیں، بس ان ایپس میں سے کسی ایک کو ڈاﺅن لوڈ کرکے ان میں موجود طریقہ کار کی مدد سے ڈیلیٹ فائلز کو واپس لاسکتے ہیں، بس یہ ذہن رہے کہ کچھ ریکوری ٹولز کو اس کام کے لیے ڈیوائس روٹ کرنے کی ضرورت ہوسکتی ہے، اگر پہلے ایسا کرچکے ہیں پھر تو کوئی مسئلہ نہیں، تاہم اگر نہیں تو روٹنگ سے بھی ڈیٹا سے محروم ہوسکتے ہیں۔

میموری کارڈ سے ڈیلیٹ تصویر کیسے واپس لائیں؟

میموری کارڈ سے ڈیلیٹ ہوجانے والی تصویر کو واپس لانے کے لیے بہترین ایپ Recuvaہے جو ونڈوز 10 پر مفت ہے۔ اسے ڈاﺅن لوڈ کرکے اوپن کریں اور اپنے کارڈ کو کمپیوٹر سے منسلک کرکے سامنے آنے والی ہدایات پر عمل کریں۔ تاہم یہ خیال رہے کہ یہ ٹول اسی وقت کام کرسکتا ہے جب تک ڈیلیٹ تصاویر کو دیگر ڈیٹا اوور رائٹ نہ کردے، یعنی فوٹو ڈیلیٹ ہوتے ہی میموری کارڈ کو نکال دینا زیادہ بہتر حکمت عملی ہے۔


x

Check Also

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

نسل پرستی، تشدد، جھوٹ اور نفرت کے خلاف دنیا کی 90 سے زائد بڑی کمپنیوں ...

%d bloggers like this: