مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کی سفارش کس نے کی تھی؟

مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کی سفارش کس نے کی تھی؟

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اعتراف کیا کہ انہوں نے ہی اداکارہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کی تجویز اور سفارش کی تھی۔

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مہوش حیات کو جب اعلیٰ ترین سول ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا تو انہیں اس وقت سے لے کر اب تک کافی مواقع پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

اب حال ہی میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے پروگرام ’ایک دن جیو کے ساتھ‘ میں انٹرویو دیا جس دوران انہوں نے مہوش حیات کے تمغہ امتیاز کے حوالے سے انکشاف کیا۔

انٹرویو کے دوران جب میزبان نے فواد چوہدری سے ان کی پسندیدہ اداکارہ کے حوالے سے سوال کیا تو اس کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ’مہوش حیات بہترین اداکارہ ہیں، میں نے ہی تمغہ امتیاز دینے کے لیے ان کا نام تجویز کیا تھا‘۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ’میں مہوش حیات سے اس سے پہلے کبھی نہیں ملا تھا بلکہ بعد میں ملا تھا، میں نے ان کا نام تمغہ امتیاز دینے کے لیے اس لیے تجویز کیا تھا کیونکہ ان کی فلمیں شاندار بزنس کرتی ہیں‘۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ’میں نے ہی ان کے نام کی سفارش کی تھی بلکہ میں نے تو یہ بھی کہا تھا کہ اور نوجوانوں کو بھی ایورڈ دیا کریں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں ایوارڈز کے معاملے میں بہت سنجیدہ ہوں اور چاہتا ہوں کہ ان ہی کو ایوارڈ ملے جو اپنے شعبے کے ٹاپر ہوں‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کو یومِ پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ’تمغہ امتیاز‘ کے اعزاز سے نوازا گیا تھا جس پر انہیں کافی سراہا گیا جب کہ مختلف حلقوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

اداکارہ کو سب سے بڑے سول ایوارڈ ’تمغہ امتیاز‘ سے پاکستانی فلم انڈسٹری میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر نوازا گیا تھا جس پر تنقید کرنے والوں کا ماننا ہے کہ مہوش حیات اس کی حقدار نہیں، اس اعزاز کی توہین کی گئی ہے کیونکہ یہ ان افراد کے لیے ہے جو ملک کے لیے لازوال خدمات انجام دیتے ہیں۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر اداکارہ ’تمغہ امتیاز‘ کی حقدار ہیں یا نہیں یہ بحث اس وقت ہی شروع ہوگئی تھی جب ان کا نام اس اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: