پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پراجیکٹ ایگزیکٹو شعیب نوید کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے پورے ایڈیشن کا پاکستان میں انعقاد ایک چیلنج ہے، افتتاحی تقریب میں پاکستان کا رنگ نظر آئے گا۔
پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہو رہا ہے، ایونٹ کے پراجیکٹ ایگزیکٹو شعیب نوید کہتے ہیں کہ سب کی کوشش ہے اس ایونٹ سے پاکستان کا مثبت امیج دنیا کے سامنے جائے ۔
شعیب نوید نے کہا کہ ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کا رنگ صاف نظر آئے گا، کرکٹ فینز پی ایس ایل انتظامیہ کی پہلی ترجیح ہیں، ایونٹ کے میچز کی ٹکٹیں شائقین کرکٹ کے بس میں ہوں گی۔
شعیب نوید نے مزید کہا کہ ،،،
ایونٹ کے پراجیکٹ ایگزیکٹو نے کہا کہ پی سی بی اور فرنچائز میں رابطے کا فقدان ہے، دونوں طرف سے کچھ کوتاہیاں ہوئی ہیں، ہم نے ساتھ مل کر چلنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کی ایک مثبت اسٹوری ہے، اسے آگے لے کر چلنا ہے، پی ایس ایل میں پیسہ آ رہا ہے، اس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کا حصہ ہے۔