پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم اور اُن کی اہلیہ سارا بھروانہ کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم نے اپنے مداحوں سے اِس بات کا اعلان کیا کہ اُن کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے
عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر اپنے گھر کے نئے مہمان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’خواتین و حضرات الحمداللّہ ہمارے گھر نئے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔‘
عاطف اسلم نے لکھا کہ ’اللّہ کا شُکر ہے کہ ماں اور بچہ دونوں بلکل ٹھیک ہیں، ہمیں اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں اور ماشااللّہ کہنا نہ بھولیں۔‘
گلوکار نے اپنی پوسٹ میں یہ بات واضح نہیں کی ہے کہ اُن کے گھر آنے والا مہمان بیٹا ہے یا بیٹی۔
واضح رہے کہ عاطف اسلم اور اُن کی اہلیہ سارا بھروانہ کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی جس کا نام احد ہے۔