ڈیوڈ ملان پاکستان میں لاہور قلندرز کیلئے کھیلنے کے خواہشمند

ڈیوڈ ملان پاکستان میں لاہور قلندرز کیلئے کھیلنے کے خواہشمند

انگلینڈ کے کرکٹر ڈیوڈ ملان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 5 میں اگر لاہور قلندرز  ان کا انتخاب کرتی ہے تو یہ ایک اعزاز ہو گا اور  وہ پاکستان میں سپر لیگ کھیلنا چاہیں گے۔

پاکستان سپر لیگ آئندہ برس فروری میں مکمل طور پر پاکستان میں ہی کھیلی جائے گی اور اس کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کےلیے ڈرافٹس آئندہ ماہ لاہور میں منعقد ہوں گے۔

ڈیوڈ ملان ابو ظہبی ٹی ٹین لیگ میں قلندرز کی قیادت کر رہے ہیں جسے انہوں نے دوستانہ ماحول والی ایک اچھی فرنچائز قرار دیا ہے ۔

‏ڈیوڈ ملان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹین لیگ کا تجربہ شاندار ہے لیکن پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی نہ ملنے پر قلندرز کو کافی نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں اب بھی اچھے کھلاڑی ہیں اور ایونٹ میں اچھا کھیل کر فائنل مرحلے میں ضرور پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی اور عماد وسیم جیسے کرکٹرز ان کنڈیشنز اور فارمیٹ کے بہترین ہیں ۔

ڈیوڈ ملان نے ٹی 10 کرکٹ کو دلچسپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے کرکٹ کو فروغ ملے گا ۔ ‘ٹی ٹین میں کچھ اندازہ نہیں ہوتا کہ کہ کیا ہو جائے۔ ایک کھلاڑی کے غیر معمولی کھیل کی وجہ سے میچ کا پانسہ پلٹ جاتا ہے۔’

‏ڈیوڈ ملان پہلے تین ایڈیشنز میں پی ایس ایل کا مسلسل حصہ رہے اور 2017 میں فاتح پشاور زلمی کی بھی حصہ تھے ۔

ڈیوڈ ملان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں آپ کو ایسے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملتا ہے جن کے تجربے سے آپ بہت کچھ سیکھتے ہیں جب کہ کنڈیشنز کا بہت مزہ آتا ہے۔

ڈیوڈ ملان نے کہا کہ لاہور قلندرز کی طرف سے مجھے کھیلنے کا موقع ملتا ہے تو یہ میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہو گی۔

پاکستان میں کھیلنے کے حوالے سے ڈیوڈ ملان نے کہا کہ خدشات تو ہمیشہ رہتے ہیں لیکن سیکورٹی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بہت کام کیا ہے، امید کرتا ہوں کہ کامیاب طریقے سے پی ایس ایل کے تمام میچز کا پاکستان میں انعقاد ہو گا۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: