مکی آرتھر سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ؟

پاکستان ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو سری لنکن ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کے قوی امکانات ہیں تاہم ابھی تک موجودہ کوچ چندیکا ہتھوروسنگھے کو نوکری سے نہیں ہٹایا گیا ہے۔

مکی آرتھر نے ابھی تک سری لنکن کرکٹ بورڈ کے بعد ہیڈ کوچ کے معاہدے پر دستخط نہیں کیے لیکن سری لنکن آفیشلز پراعتماد ہیں کہ وہ پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل عہدہ سنبھال لیں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 11دسمبر سے ہو گا اور سری لنکن ٹیم 10سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی ٹیسٹ ٹیم ہو گی۔

کرک انفو کے مطابق سری لنکن کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایشلے ڈی سلوا نے کہا کہ ہمارے مکی آرتھر سے مذاکرات چل رہے ہیں اور امید ہے کہ ہم جلد ان کے ساتھ معاہدے پر پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آرتھر نے اس سے قبل جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی بھی کوچنگ کی ہے لیکن 2016 سے 2019 کے درمیان ان کی پاکستان کے کوچ کی حیثیت سے نتائج تھے جس نے ہمیں کافی متاثر تھا۔

‘انہوں نے پاکستان کے لیے چیمپیئنز ٹرافی جیتی اور ٹی20 انٹرنیشنلز پاکستان کو عالمی نمبر ایک بنایا، وہ ایک نامور کوچ ہیں اور ایک عرصے سے کوچنگ کر رہے ہیں’۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال انگلینڈ میں ہوئے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی اوسط درجے کی کارکردگی پر ان کے ہیڈ کوچ کے معاہدے میں توسیع نہیں کی تھی۔

اپنے دور میں ان کا اسٹیو رکسن کے ساتھ بہت اچھا تعلق رہا جو اس وقت موجودہ سری لنکن ٹیم کے فیلڈنگ کوچ ہیں اور ان کی سری لنکن ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کی تجویز بھی سری لنکن ٹیم نے تجویز کی تھی۔

سری لنکا نے موجودہ ہیڈ کوچ ہتھورو سنگھے کو اب تک عہدے سے برطرف نہیں کیا جہاں ان کا سری لنکن بورڈ سے دسمبر 2020 تک معاہدہ ہے اور انہیں امید ہے کہ اگر انہیں عہدے سے ہٹایا بھی گیا تو معاہدے کی مدت تک انہیں تنخواہ دی جاتی رہے گی۔

اپنے دور میں ہتھوروسنگھے کے سینئر کھلاڑیوں سے اچھے تعلقات نہیں رہے اور ممکنہ طور پر اسی بات کو بنیاد بنا کر انہیں عہدے سے ہٹایا جائے گا تاہم حتمی فیصلہ مکی آرتھر اور بورڈ کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد بھی ممکن ہے۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: