’کشف‘ میں جنید خان کے مدِ مقابل حرا مانی

’کشف‘ میں جنید خان کے مدِ مقابل حرا مانی

ایک کے بعد ایک مقبول ترین ڈراموں میں اپنی بہترین فنکارانہ صلاحیتوں کا جوہر دکھانے والے باصلاحیت اداکار جنید خان نے ایک بار پھرنئے پروجیکٹ ’کشف‘ میں جلوہ گر ہونے کی ہامی بھرلی ہے۔ ڈرامے میں جنید خان کے مد مقابل حرا مانی اداکارہ کے جوہر دکھائیں گی۔

اس حوالے بات کرتے ہوئے جنید خان کا کہنا تھا کہ ڈرامے کی ہدایات رواں سال مقبول ڈرامے ’خاص‘ کے ہدایات کار دانش نواز نے دیں ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ سن یارا میں دانش نواز اور حرا مانی کے ساتھ کام کرنا سنسنی خیز بات ہے، مجھے خوشی ہے کہ اس پروجیکٹ میں دونوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

جنید خان کا کہنا تھا کہ ’کشف‘ ایک حیرت انگیز طور پر ایک شاہ کار ہے اور مجھے یقین ہے کہ کشف کو دیکھنے کے لیے ہر کوئی اتنا انتظار نہیں کرسکتا۔

یاد رہے کہ سن یا را کے بعد ’کشف‘ جنید خان، حِرا مانی اور دانش نواز کا دوسرا مقبول ترین پروجیکٹ ہے۔

کم ظرف، ہانیہ ، عشق تماشہ اور سلسلے جنید خان کے مقبول ترین پراجیکٹس ہیں، جس میں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں اور اپنی اداکاری سے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک ہمہ جہت اداکار ہیں۔

یاد رہے کہ جنید خان اگلے سال کامران باری کی ہدایات میں بننے والے فلم ’کہے دل جدھر‘ میں پہلی بار بڑے پردے پر اپنی پرفارمنس کا جادو دکھانے جارہے ہیں۔

x

Check Also

ڈراما ساز اقبال حسین نے بشریٰ انصاری سے دوسری شادی کی تردید کردی

معروف ڈراما ڈائریکٹر اقبال حسین نے اداکارہ بشریٰ انصاری سے دوسری شادی کیے جانے کی ...

%d bloggers like this: