’کرتارپور راہداری پاکستانیوں کے کشادہ دل ہونے کی نشانی ہے‘

’کرتارپور راہداری پاکستانیوں کے کشادہ دل ہونے کی نشانی ہے‘

تمغہ امتیاز کا اعزاز حاصل کرنے والی پاکستانی نامور اداکارہ مہوش حیات نے کرتارپور راہداری کے افتتاح پر مسرت کا اظہار کیا۔

اداکارہ مہوش حیات نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے کرتارپور راہداری کے افتتاح کو سراہا۔

مہوش حیات ٹوئٹ میں لکھتی ہیں کہ ’امن کے لیے بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پر کرتارپور راہداری کا  افتتاح کرنا ایک حقیقی سنگ میل ہے، یہ سچی مذہبی ہم آہنگی اور پاکستانیوں کی  کشادہ دلی ہونے کی نشانی ہے‘۔

کرتارپور راہداری  افتتاح کے موقع پر اداکارہ نے  مزید لکھا کہ اکثر افراد لوگوں کے درمیان نفرتوں کو ختم کرنے کے لیے  پل کے بجائے دیواریں کھڑی کردیتے ہیں۔

آخر میں اداکارہ نے کرتارپور 2 خالصتان 2020 کو ہیش ٹیگ میں واضح بھی کیا۔ 

x

Check Also

'عامر لیاقت نے مجھے شادی کی پیشکش کی تھی'

‘عامر لیاقت نے مجھے شادی کی پیشکش کی تھی’

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین ...

%d bloggers like this: