’سام سنگ گلیکسی ایس 10‘ میں بڑی خرابی دور کر لی گئی

’سام سنگ گلیکسی ایس 10‘ میں بڑی خرابی دور کر لی گئی

جنوبی کور یا کی نامور کمپنی سام سنگ کو حال ہی میں متعارف کرائے جانے والے فون ’سام سنگ گلیکسی ایس 10 ‘ کے فنگر  پرنٹ سینسر میں خرابی کی شکایات موصول ہوئیں تھیں جس کے بعد کمپنی نے صارفین کو فنگر پرنٹ سینسر کے استعمال سے منع کر دیا تھا۔

اب کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ گلیکسی ایس 10 کے صارفین فنگر پرنٹ سینسر کے فیچر کا استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ اس مسئلے کو کمپنی نے حل کر دیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم نے سافٹ وئیر کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو اب فنگر پرنٹ سینسر کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت نہیں ہو گی اور ان کا فون ان کے علاوہ کوئی بھی نہیں کھول سکے گا۔

فنگر پرنٹ سینسر میں مسئلے کی ایک وجہ اسمارٹ فون کا سلیکون کیس بھی تھا جس کی وجہ سے فون سینسر صارف کا فنگر پرنٹ پہچاننے میں مشکلات کا شکار ہو گیا تھا۔

مگر اب کمپنی نے اس مسئلے کے حل کی تصدیق کر دی ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ اب فنگر پرنٹ میں کوئی خرابی نہیں ہے اور  اب سلیکون کیس بھی فون کے فنگر پرنٹ سینسر کو متاثر نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ برطانوی خاتون کی جانب سے ’سام سنگ گلیکسی ایس 10‘ کے فنگر  پرنٹ سینسر کے حوالے سے شکایت درج کرائی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ خاتون کے شوہر ان کا فون اپنے فنگر  پرنٹ سے بھی با آسانی اَن لاک یعنی کھول لیتے ہیں۔

برطانوی خاتون کی اس شکایت پر کمپنی کا فوری ردِ عمل سامنے آیا تھا اور انہوں نے جلد از جلد اس مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی

x

Check Also

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

نسل پرستی، تشدد، جھوٹ اور نفرت کے خلاف دنیا کی 90 سے زائد بڑی کمپنیوں ...

%d bloggers like this: