جینیفر لارنس نے 'خاموشی' سے شادی کرلی

جینیفر لارنس نے ‘خاموشی’ سے شادی کرلی

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ، ماڈل و ہدایت کارہ 29 سالہ جینیفر لارنس نے رواں برس کے آغاز میں اچانک منگنی کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔

جینیفر لارنس نے شوبز انڈسٹری سے وابستہ کسی شخص کے بجائے آرٹ سے وابستہ 34 سالہ کک مورونی سے خاموشی سے منگنی کرکے سب کو حیران کیا۔

منگنی کے بعد جینیفر لارنس نے جلد سے جلد شادی کرنے اور بچوں کی پیدائش کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی شادی اپنے ہی آبائی علاقے میں ہو۔

جینیفر لارنس کا تعلق امریکی ریاست کیٹکی سے ہے، تاہم انہوں نے شادی ریاست روڈ آئی لینڈ میں کرلی۔

فیشن میگزین ’پیپلز‘ کے مطابق جینیفر لارنس اور کک مورونی کی شادی کی تقریب اگرچہ انتہائی سادگی سے ہوئی، تاہم اس میں کم سے کم 150 اہم شخصیات اور دونوں خاندان کے افراد نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق شادی کے موقع پر جینیفر لارنس نے فیشن ہاؤس ’ڈیور‘ کا عروسی جوڑا پہنا جب کہ دیگر مہمانوں نے بھی دیدہ زیب ملبوسات پہن رکھے تھے۔

سادگی سے شادی کرنے کے بعد دونوں نے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کے لیے تقریب کا اہتمام بھی کیا جس میں اداکارہ ایما اسٹون، ایشلے اولسن، کرس جینر، ایمی شومر اور اڈیلے سمیت دیگر اداکاراؤں نے بھی شرکت کی۔

منگنی کی طرح دونوں کی جانب سے سادگی اور خاموشی سے شادی کیے جانے پر کئی افراد حیران رہ گئے۔

دونوں نے رواں برس فروری میں اچانک خفیہ منگنی کی تھی، تاہم بعد ازاں دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔

جینیفر لارنس اور کک مورونی کے درمیان 2018 کے وسط میں تعلقات استوار ہوئے اور دونوں نے تقریبا 6 ماہ بعد فروری 2019 میں منگنی کی اور اب 8 ماہ بعد شادی کرلی۔

کک مورونی سے شادی سے قبل جینیفر لارنس کے تعلقات فلموں کے ہدایت کار ڈیرن ایرنوفسکی سے رہے تھے اور اداکارہ نے خود ان سے تعلقات کا اعتراف بھی کیا تھا۔

گزشتہ برس فروری میں جینیفر لارنس نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اگرچہ اب ان کے اور ڈائریکٹر ڈیرن ایرنوفسکی کے درمیان تعلقات نہیں رہے، تاہم ماضی میں ان کے اچھے تعلقات تھے۔

اداکارہ نے یہ بھی اعتراف کیا تھا کہ تعلقات ختم ہونے کے باوجود وہ اب بھی انہیں یاد رکھتی ہیں۔

اسی انٹرویو میں جینیفر لارنس نے اداکار کرس پراٹ سے تعلقات کی چہ مگوئیاں پر واضح کیا تھا کہ ان کے ان سے تعلقات کبھی نہیں رہے۔

کرس پراٹ اور جینیفر لارنس کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں اس وقت ہوئیں جب دونوں نے 2016 میں سائنس فکشن فلم ’پسینجر‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا

x

Check Also

’کشف‘ میں جنید خان کے مدِ مقابل حرا مانی

’کشف‘ میں جنید خان کے مدِ مقابل حرا مانی

ایک کے بعد ایک مقبول ترین ڈراموں میں اپنی بہترین فنکارانہ صلاحیتوں کا جوہر دکھانے ...

%d bloggers like this: