ماہرہ خان اور مہوش حیات بہت کم تقریبات میں ایک ساتھ نظر آتی ہیں۔جب بھی یہ دوسپر اسٹارز آمنے سامنے آتی ہیں تو پرستار ان کا موازنہ کرنے لگتے ہیں اور دونوں کے فین اپنے اپنے سپر اسٹار کی تعریف کرنے میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔
گزشتہ رات دونوں برطانوی شاہی جوڑے یعنی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کے مہمان بنے۔ شہزادہ اور شہزادی اس تقریب کے میزبان اس لیے کہے جاسکتے ہیں کیونکہ ’’پاکستان مونیومنٹ‘‘ میں ہونے والی تقریب کا میزبان برطانوی ہائی کمیشن تھا۔
ویسے تو تقریب کی جان شہزادی اور شہزادے تھے کیونکہ دونوں جب سے رکشے سے اتر کر اس تقریب میں آئے تھے ان دونوں کے سوا کسی کی نظر کسی اور پر ٹِک ہی نہیں رہی تھی۔
ایسے میں جب ماہرہ اور مہوش نے الگ الگ تقریب میں اینٹری دی تو ان دونوں کے لباس، انداز، بال اور جیولری کا پھر موازنہ ہوا۔ ظاہر ہے دونوں کے فیز کا پلڑا تو اپنی اپنی اسٹار کیلئے بھاری ہوا لیکن غیر جانبدار رائے کے مطابق ایک بار پھر ماہرہ خان کے’’لُک‘‘ کا پورا پیکج مہوش حیات پر مکمل حاوی رہا۔
آپ یقینا اس رائے سے اختلاف کرسکتے ہیں اور ہمیں بتاسکتے ہیں کہ آپ کو ان دونوں میں سے کس کا انداز لباس اور لُک زیادہ اچھا لگا؟