دو سگی بہنوں سے اجتماعی زیادتی

دو سگی بہنوں سے اجتماعی زیادتی

صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال کے قصبے کبیروالا میں دو سگی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس نے اجتماعی زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں لڑکیوں سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔

یہ افسوسناک واقعہ کبیر والا کے نواحی علاقے کورائی بلوچ میں پیش آیا ۔ متاثرہ لڑکیوں کے بھائی نے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام لگایا کہ 5   ملزمان نے 9 اکتوبر کی رات اس کی بہنوں کو اغواء کیا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

x

Check Also

خاتون سے جنسی ہراسگی، محکمہ صحت کے 2 افسران کو سزا

صوبائی محتسب سندھ نے خاتون کو جنسی ہراساں کرنے پر محکمہ صحت کے 2 افسران ...

%d bloggers like this: