صوبائی محتسب سندھ نے خاتون کو جنسی ہراساں کرنے پر محکمہ صحت کے 2 افسران کو سزا سنا دی ہے۔
محکمہ صحت کی خواتین ملازم کو ہراساں کرنے کے معاملے کی سماعت صوبائی محتسب سندھ جسٹس طارق شاہنواز نے کی۔
محکمہ صحت کے دو سینئر افسران نے اسکول آف نرسنگ کی قائم مقام پرنسپل کو جنسی ہراساں کیا، ملازمت کی جگہ پر خاتون کو ہراساں کرنے کی شکایت مارچ 2018ء میں درج کرائی گئی تھی۔
چائلڈ ہیلتھ پروگرام کے ڈائریکٹر پر خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کا جرم ثابت ہوا جس پر انہیں ایک لاکھ روپے جرمانہ ، جبکہ محکمہ صحت کے مانیٹرنگ افسر کو 3 سال کے لیے ترقی روکنے کی سزا دی گئی ہے۔
صوبائی محتسب سندھ کا فیصلہ چیف سیکریٹری، سیکریٹری صحت کو ارسال کر دیا گیا ہے ۔