عدنان صدیقی کا یاسر حسین کی تصویر پر دلچسپ تبصرہ

عدنان صدیقی کا یاسر حسین کی تصویر پر دلچسپ تبصرہ

معروف اداکار عدنان صدیقی نے میزبان و اداکار یاسر حسین کے لباس پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

یاسر نے اپنی ایک رنگین پرنٹ والے کپڑوں میں ملبوس اپنی ایک تصویر اپلوڈ کی۔ اس تصویر پر عاصم اظہر و دیگر دوستوں نے تعریف کی وہیں عدنان صدیقی نے دلچسپ تبصرہ کردیا۔

عدنان صدیقی نے بھی  یاسر حسین کی تصویر کی تعریف کی اور ساتھ ہی لکھا کہ اتفاق کی بات دیکھیے جو آپ کے کپڑوں کا پرنٹ ہے بلکل ویسا ہی میرے کمرے کے پردوں کا بھی پرنٹ ہے۔

عدنان کے اس پر مزاح  تبصرے کے رد عمل میں یاسر نے بھی بھرپور جواب دیتے ہوئے لکھا کہ کیا واقعی آپ کے کمرے میں ایسے پردے ہیں ؟ اتنے اعلیٰ مزاج کے لگتے تو نہیں ہیں آپ۔

عدنان صدیقی کے تبصرے نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی۔ یاسر حسین کے کچھ مداحوں نے تو عدنان سے اتفاق کیا کہ وہ بھی یہی کمنٹ کرنے والے تھے جبکہ کچھ نے سوال کیا کہ آپ نے تعریف کی ہے یا بے عزتی؟

یاسر حسین آج کل امریکا میں اپنی منگیتر اقرا عزیز کے ساتھ چھٹیاں گزار رہے ہیں اور ساتھ ہی دونوں سوشل میڈیا پر گاہے بگاہے تصویریں اور ویڈیوز اپلوڈ کر رہے ہیں 


x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: