محمد عامر نے کیریئر کی بہترین ون ڈے رینکنگ حاصل کرلی

محمد عامر نے کیریئر کی بہترین ون ڈے رینکنگ حاصل کرلی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ ٹین بولرز میں واپس آگئے، تازہ درجہ بندی میں عامر کیریئر کی بہترین ساتویں پوزیشن پر ہیں۔

سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کے فاتحانہ اختتام کے ساتھ گرین شرٹس کی رینکنگ میں بھی بہتری آ گئی ہے۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے 6 درجہ لمبی چھلانگ لگائی اور کیریئر کی بہترین ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ فاسٹ بولرعثمان شنواری کی رینکنگ بھی بہتر ہوگئی وہ 28 درجہ ترقی کے ساتھ 43 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بولرز میں پہلا نمبر بھارت کے جسپریت بمراہ کا ہے۔ بیٹسمینوں میں پاکستان کے بابر اعظم کی تیسری پوزیشن برقرار ہے، جبکہ فخر زمان 16 ہویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اب بھی دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں اور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: