واٹس ایپ کا مخصوص آئی فونز کے لیے سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ

واٹس ایپ کا مخصوص آئی فونز کے لیے سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ

واٹس ایپ نے کچھ عرصے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ رواں سال کے آخر تک ونڈوز اسمارٹ فونز کے لیے سپورٹ ختم کردی جائے گی۔

اور اب دنیا کی مقبول ترین میسجنگ سروس نے اپنے سپورٹ پیج میں خاموشی سے پرانے آئی او ایس 8 پر کام کرنے والے آئی فونز کے لیے سپورٹ ختم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

واٹس ایپ کے ایف اے کیو پیج کے مطابق یکم فروری 2020 سے ان تمام آئی فونز کے لیے سپورٹ ختم کردیے جائے گی جو آئی او ایس 8 آپریٹنگ سسٹم پر چل رہے ہوں گے جو کہ 2014 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

اس سے پہلے یہ کمپنی اعلان کرچکی ہے کہ یکم فروری 2020 سے اینڈرائیڈ 2.3.7 یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے اسمارٹ فونز کے لیے بھی واٹس ایپ سپورٹ ختم کردی جائے گی جبکہ ونڈوز فون کے تمام ورژن میں یہ مینسجر 31 دسمبر 2019 سے کام کرنا چھوڑ دے گا۔

ایف اے کیو پیج میں کمپنی نے لکھا کہ آئی او ایس 8 پر چلنے والے آئی فونز پر یکم فروری 2020 کے بعد صارفین واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے۔

تاہم ایسے صارفین اگر آئی او ایس کے نئے ورژن کو اپ ڈیٹ کرلیں تو وہ واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے، جس کے لیے سیٹنگز میں جنرل اور پھر سافٹ وئیر اپ ڈیٹ میں جاکر ڈاﺅن لوڈ اور انسٹال پر کلک کرنا ہوگا۔

یہ واضح نہیں کہ کتنے صارفین آئی او ایس 8 آپریٹنگ سسٹم والے آئی فونز استعمال کررہے ہیں۔

اس سے پہلے واٹس ایپ بلیک بیری آپریٹنگ سسٹم، بلیک بیری 10، نوکیا ایس 40، نوکیا سامبا ایس 60، اینڈرائیڈ 2.1، اینڈرائیڈ 2.2، ونڈوز فون 7، آئی فون تھری جی/آئی او ایس سکس کے لیے سپورٹ ختم کرچکی ہے۔

اسی طرح ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے بارے میں یہ کمپنی کہہ چکی ہے کہ تمام ونڈوز آپریٹنگ سسٹمز پر 31 دسمبر کے بعد صارفین واٹس ایپ کو استعمال نہین کرسکیں گے جبکہ ہوسکتا ہے کہ یکم جولائی کے بعد یہ مائیکرو سافٹ اسٹور پر بھی دستیاب نہ ہو۔

واٹس ایپ کی جانب سے سپورٹ ختم ہونے پر ونڈوز، اینڈرائیڈ یا آئی او ایس فونز کے صارفین کے لیے اس مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن میں بگز فکسز، اپ ڈیٹس اور نئے فیچرز کا حصول ممکن نہیں ہوگا۔

اور ہاں ونڈوز فونز میں اس کے بیشتر فیچرز کسی بھی وقت اچانک کام کرنا بند بھی کردیں گے۔

ونڈوز فون مائیکرو سافٹ کا وہ آپریٹنگ سسٹم ہے جس کو خود کمپنی نے سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس وقت دنیا بھر میں 0.28 فیصد صارفین ونڈوز موبائل استعمال کررہے ہیں جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کی تعداد 74.85 فیصد ہے۔

مائیکرو سافٹ پہلے ہی تمام ونڈوز فونز کے لیے سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کرچکی ہے بلکہ صارفین کو اینڈرائیڈ یا آئی او ایس پر منتقل ہونے کا مشورہ دے چکی ہے۔

x

Check Also

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

نسل پرستی، تشدد، جھوٹ اور نفرت کے خلاف دنیا کی 90 سے زائد بڑی کمپنیوں ...

%d bloggers like this: