virat kohli india

آئی سی سی کی کوہلی کو وارننگ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی سرزنش کی ہے۔

اتوار کو بنگلورو میں کھیلے گئے میچ میں کوہلی جنوبی افریقہ بلے باز بیورن ہینڈرکس سے جان بوجھ کر نامناسب طریقے سے ٹکرائے تھے جس پر آئی سی سی نے ان کی سرزنش کی۔

کوہلی کو وارننگ جاری کرتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی ان کے کھاتے میں شامل کر دیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کوہلی آئی سی سی کے خابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.12 کی کلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے جس پر ان کی سرزنش کرتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا گیا ہے۔تحریر جاری ہے‎

ستمبر 2017 سے ڈی میرٹ پوائنٹ کا قانون متعارف کرائے جانے کے بعد سے لے کر اب تک کوہلی کے منفی پوائنٹس کی تعداد 3 ہو گئی ہے ۔

یاد رہے کہ اتوار کو جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ کے پانچویں اوور کے دوران کوہلی رن لیتے ہوئے جان بوجھ کر جنوبی افریقی باؤلر ہینڈرکس کے کندھے سے ٹکرائے تھے اور آن فیلڈ امپائرز نے انہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا تھا۔

کوہلی نے میچ ریفری رچی رچرڈسن کی جانب سے دی گئی اس سزا کو تسلیم کر لیا جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ اتوار کو کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

x

Check Also

بنگلہ دیش سے سیریز: سرفراز اور حارث رؤف کی ٹیم میں شمولیت متوقع

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں متعدد تبدیلیوں ...

%d bloggers like this: