قندیل بلوچ قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، قتل کیس کے ایک اور نامزد ملزم ، قندیل بلوچ کے بھائی عارف کو انٹرپول کے ذریعے سعودی عرب میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملتان پولیس کے مطابق انٹرپول کے ذریعے قندیل بلوچ قتل کیس کے نامزد ملزم عارف کو سعودی عرب کے شہر جدہ سے اس کے کفیل کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔