بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے شنگھائی اجلاس میں پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے برابر سے جگہ تبدیل کرلی۔
بھارتی وزیرخارجہ پاکستان دشمنی میں سفارتی آداب بھول گئیں۔ سشما سوراج نے بوکھلاہٹ و بدتہذیبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے برابر سے جگہ بدل لی۔
سشما سوراج کی بوکھلاہٹ
. ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو دیکھ کر اپنی جگہ چھوڑ کر دوسری طرف کھڑی ہو گئیں
وڈیو میں ان کو جگہ تبدیل کرتے دیکھا جا سکتا ہے. pic.twitter.com/htvoW9UcsC— Team SMQ (@TeamSMQ) May 22, 2019
کرغزستان کے شہر بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس جاری ہے جس میں پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ بھی شریک ہیں۔
اجلاس کا آغاز ہوا تو گروپ فوٹو کے دوران سشما سوراج بے خیالی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے برابر میں آکر کھڑی ہوگئیں تاہم پھر انہوں نے شاہ محمود قریشی کو دیکھا تو یکم دم بوکھلا گئیں اور اپنی جگہ چھوڑ کر دوسری طرف جاکر کھڑی ہوگئیں۔
اس واقعے کی وڈیو بھی آئی جس میں سشما سوراج کو جگہ تبدیل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔