سشما سوراج نے شنگھائی اجلاس میں شاہ محمود کے برابر سے جگہ بدل لی

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے شنگھائی اجلاس میں پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے برابر سے جگہ تبدیل کرلی۔

بھارتی وزیرخارجہ پاکستان دشمنی میں سفارتی آداب بھول گئیں۔ سشما سوراج نے بوکھلاہٹ و بدتہذیبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے برابر سے جگہ بدل لی۔

کرغزستان کے شہر بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس جاری ہے جس میں پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ بھی شریک ہیں۔

اجلاس کا آغاز ہوا تو گروپ فوٹو کے دوران سشما سوراج بے خیالی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے برابر میں آکر کھڑی ہوگئیں تاہم پھر انہوں نے شاہ محمود قریشی کو دیکھا تو یکم دم بوکھلا گئیں اور اپنی جگہ چھوڑ کر دوسری طرف جاکر کھڑی ہوگئیں۔

اس واقعے کی وڈیو بھی آئی جس میں سشما سوراج کو جگہ تبدیل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

x

Check Also

کورونا کی وجہ سے بھارت نے میٹرک اور انٹر کا سلیبس تبدیل کر دیا

کورونا کی وجہ سے بھارت نے میٹرک اور انٹر کا سلیبس تبدیل کر دیا

بھارت نے نویں جماعت سے بارویں جماعت کے نئے سال کے سلیبس سے جمہوریت، مذہب، ...

%d bloggers like this: