انسداد دہشتگردی عدالت نے چار مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری ملنے پرچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنی خوشی کااظہارکچھ الگ ہی انداز میں کیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں عمران خان نے بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم کا مشہور زمانہ ڈائیلاگ ’’مائی نیم ازخان اینڈ آئی ایم ناٹ ٹیررسٹ‘‘ لکھ ڈالا۔
واضح رہے کہ انسداددہشتگردی عدالت نےآج ایس ایس پی تشدد، پارلیمنٹ اور پی ٹی وی حملے سمیت چار کیسز میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظورکی ہے۔
چاروں مقدمات سال 2014 میں ڈی چوک دھرنے کے دوران درج کیے گئے تھے۔انسداد دہشتگردی عدالت نے 13دسمبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں دوجنوری تک کی توسیع کی تھی۔عدالت نے دہشتگردی کی دفعات ختم کرکے مقدمات سول عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔
عمران خان کے علاوہ سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری بھی ان مقدمات میں شریک ملزم ہیں۔ عدالت نے سربراہ عوامی تحریک کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے
مزید پڑھیے: