پی ٹی آئی برسراقتدار آکر ملک کو سپورٹس سٹیٹ بنائے گی، مجاہد فاروق

پی ٹی آئی کے نوجوان رہنما اور این اے 77فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے امیدوار مجاہد فاروق گجر نے اپنے حلقے میں کبڈی ٹورنامنٹ کروا کر علاقے کے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کی بھر پور کوشش کی ہے۔ اسی حوالے سے انہوں نے چودھری سرور میموریل آل پاکستان اوپن کبڈی میچ کا انعقاد کرایا جو آزاد کبڈی کلب اور سجاداں کبڈی کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ کو دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں افراد موجود تھے۔دلچسپ مقابلے کے بعد جیتنے والی ٹیم کو 2لاکھ روپے اور ٹرافی جبکہ رنر اپ ٹیم کو ایک لاکھ روپے اورٹرافی سے نوازا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مجاہد فاروقگھر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف برسر اقتدار آئی تو ملک کو سپورٹس سٹیٹ بنائیں گے جہاں ہر نوجوان کسی بھی کھیل کو بطور پروفیشن اپنا کر اپنا مستقبل روشن کر سکے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کی کرپٹ حکومت نے مال بنانے اور قومی سرمایہ بیرون ملک منتقل کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ عدالت سے سزا نا اہل وزیراعظم بے شرمی سے پوری دنیا کو کہتے پھرتے ہیں مجھے کیوں نکالا۔ نوازشریف کو سمجھ لینا چاہئے پاکستان کے عوام لوٹ کھسوٹ کی سیاست رد کر چکے ہیں۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ایڈوائزر گل حمید،چودھری شفقت رسول گھمن امیدوار این اے 135،لٹویا میں پاکستان کے سفیر چودھری افتکار رسول گھمن،چودھری راشد وحید گجر،چودھری محمد سلیم گجر،چودھری افتخار گجر، چودھری امجد علی وڑائچ،چودھری طارق محمود سیکریٹری این ایف سی،سہیل امین گجر بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

تحریک انصاف کی طرح تحریک لبیک سے بھی درگزر کیا جائے، مفتی منیب الرحمان

تحریک انصاف کی طرح تحریک لبیک سے بھی درگزر کیا جائے

مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ مقتدر قوتوں نے جس طرح 2014 کے دھرنے ...